منگلورو:25/مارچ(ایس اؤ نیوز)شہر کے مختلف پولس تھانوں میں درج کردہ مقدمات میں ضمانت پر رہا ہوکر لاپتہ ہونے والے راؤڈی شیٹر کو دیہی پولس گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ البتہ اس کا ساتھی فرار بتایا گیا ہے۔
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت بجال فیصل نگر کے نوفل عرف نوفو(30)بتائی گئی ہے۔ اس کا ساتھی نٹوریس ، فیصل نگر کا راؤڈی شیٹر طلعت(35)فرار بتایا گیا ہے۔ نوفل کے خلاف دیہی پولس تھانے میں کنور پُٹّاقتل معاملہ سمیت 2قتل کی کوشش معاملات ، ایک ڈکیتی ، ایک حملہ کئے جانے کے تعلق سے معاملات درج ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے خلاف پانڈیشور ، برکے ، بندر پولس تھانوں میں بھی کئی معاملات درج ہیں۔ کئی کارستانیوں میں ملوث اس کے خلاف راؤڈی شیٹر مقدمہ درج ہواہے۔ عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پچھلے 3سالوں سے یہ فرار تھا۔ عدالت اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کی تھی جس کے تحت پولس نے اس کی تلاش میں تھی ، نوفل کچھ مہینے پہلے گھر آیا تھا، 6فروری کو خفیہ طورپر شادی بھی کیا تھا، اس سلسلے میں جانکاری حاصل کرکے پولس نے بہروپیہ کے روپ میں جا کر ملزم کو گرفتارکی ہے۔ منگلورو شہری پولس کمشنر چندرشیکھر کی رہنمائی میں ڈی سی پی شانتاراجو، سنجیو پاٹل، اے سی پی شرتی کی قیادت میں کنکناڑی پولس تھانہ انسپکٹر محمد شریف راؤت ، پی ایس آئی وینکٹیش ، اے ایس آئی چندر شیکھر آچاریہ ، اے ایس آئی شری دھر اور کانسٹبل پروین ، ماروتی کارروائی میں شریک تھے۔